دھمکیوں کی پرواہ نہیں، تحفظ ناموس رسالت مشن سے نہ ہٹیں گے، حافظ سعد رضوی

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)تحریک لبیک پاکستان کے بانی علامہ خادم حسین رضوی ؒکا تین روزہ عرس ملک و قوم،شہدائے ختم نبوت و پاکستاناور ملکی ترقی و خو شحالی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔عرس کے تیسرے روز امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی،صاحبزادہ انس حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان قاضی محمدمحمود قادری،اراکین مجلس شوریٰ سمیت، نامور علماء اکرام نے خطابات کیے،عرس کی تقریب میں ہزارروں کارکنان اور عقیدت مندوں نے بھی شرکت،عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ بابا جی ہمیں جو بتا کرگئے اس سے ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے نہ ہٹیں گے، ہمارے کارکنان، ذمہ داران پر کریک ڈاؤن کیے جاتے رہے، ہمیں کریش کردیں گے کی دھمکیاں دی جاتی رہی۔ہتھیار امن کیلئے نہیں ہیں،کراچی میں نمائش ہوئی اور کہا گیا کہ ہتھیار امن کیلئے ہیں، آپ ایک بار یہ کہہ کرتو دیکھ لو ہتھیار حضور کی عزت و ناموس کیلئے ہیں تو پوری دنیا کی طاقتیں آپ کے قدموں میں ہونگی،پورے عالم کفر کو پیغام ہے ہماری تمہاری جنگیں حضور کے نام پر ہیں،اگر تم باز نہیں آؤ گے تو ہمارا دودھ پیتا بچہ بھی تمہیں نہیں چھوڑے گا، انہوں نے کہا آج صرف اپنے بانی و قائد کو خراج عقیدت پیش کر نے آیا ہوں جنہوں نے آج ہم سب کو اس جگہ پہنچایا اور یہ راستہ دیکھایا، بابا جی امیر المجاھدین کو سمجھنے کیلئے صدیاں چاہیے ہیں،حافظ سعد رضو ی نے اپنے خطاب میں کہا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پا کستان کے ایٹمی اثاثوں کو خطرہ ہے ہم ان کو بتاتے چلیں کہ ہمارا ایٹمی اثاثہ لبیک یارسولؐ کا نعرہ ہے،حویلیاں کے مقام پر ہمارے کارکن کو گرفتار کیا گیا اور دوران اسیری اس سے پوچھا گیا کہ رہا ہونے کے بعد کیا کرو گے تو جواب سنیں کہنے لگا سب سے پہلے تھانے میں جاؤں گا اپنا جھنڈا اٹھاؤں گا اور باباجی کی بارگاہ میں جاکر کہوں گا ہم پیچھے نہیں ہٹے۔ اس موقع پرقاضی محمد محمود قادری،پیر سید ظہیر الحسن شاہ،صاحبزادہ انس حسین رضوی،علامہ شفیق امینی اورعلامہ غلام غوث بغدادی نے کہا کہ پا کستان کی تاریخ میں کو ئی ایسی سیاسی پا رٹی یا جماعت بتایں جو اس مقام پر کھڑی ہے، یہ محض اللہ اور رسولؐ کی نظر و کرم اور ہمارے کارکنان کی قربانیوں کا فیض ہے،حضورﷺ کا نعرہ نہ میڈیا نہ سوشل میڈیا نہ دنیا کی کسی طاقت کا محتاج ہے،یہ نعرہ تا بروز صبح قیامت تک لگے گا اور کوئی دنیا کی طاقت اس کو نہیں روک سکتی۔ مولانا عبدالستار سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ شاگردوں کو اپنے اُستادوں پر فخر ہو تا ہے مگر میں خادم حسین رضویؒ کا اُستاد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں،میرے چا ہنے والے جہاں پر بھی موجو د ہیں میں حکم دیتا ہوں کہ ایسے ہی اپنے امیر کی اطاعت کریں،عر س امیر المجاہدین میں شرکاء لبیک یا رسول اللہ کی صدائے بلند کر تے رہے اور من سب نبیاہ َ کے نعرے لگاتے رہے۔عرس کے اختتام پرحافظ انس حسین رضوی نے خصوصی دعا بھی کروائی۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات