عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں ایک منٹ کی دیر نہ ہو گی، چوہدری پرویز الٰہی

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے-ہم وضع دار لوگ ہیں  جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے-اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی- وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی- اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے-راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے-عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے-وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا-ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے آپ کو سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا کہ آپ کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی- چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا-اس کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے،کینسر کا علاج بھی انشاء اللہ فری ہو گا- انشاء اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا-

آج کا اخبار
اشتہارات