چوہدری پرویز الٰہی کی ممبران سے مشاورت مکمل، عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل ہو گی، چوہدری حسین الٰہی

Published: 28-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)ایم این اے چوہدریحسین الٰہی نے گاؤں سانگو، ہاڈکہ شمولیت اکٹھ اور ڈیرہ مولوی اکبر چیچی ڈنر تقریب کے موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام ممبران نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے مشاورت کر کے فیصلہ کر دیا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہیں گے اس سے دو منٹ پہلے ہم تحلیل کر دینگے، عمران خان کی طرف سے پنجاب حکومت ہمارے پاس امانت ہے اور عوام اور ملک کے حق میں جو فیصلہ بہتر ہو گا وہی کرینگے، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا حتیٰ کہ وہ اتنے گر چکے ہیں کہ سیاسی حریفوں کو جان سے مارنے پر آچکے ہیں اور انکی سازشیں عوام کے سامنے آرہی ہیں آئندہ الیکشن میں انکی رہی سہی کسر بھی نکال دینگے، چوہدری حسین الٰہی نے گاؤں سانگو، ہاڈکہ میں شمولیت اکٹھ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 68میں جس طرح لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں مخالفین کو یہاں ایجنٹ ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملیں گے، گاؤں سانگو سے ماسٹر ظفر اور ہاڈکہ سے چوہدری مظہر خان بابا،چوہدری ولایت کو سنگ دھڑے سمیت پاکستان مسلم لیگ میں ویلکم کرتے ہیں انشاء اللہ انکی امیدوں پر پورا اترینگے اور علاقائی ترقی میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات