پاکستان کی پہلی چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی، چوہدری پرویز الٰہی کے ہاتھوں افتتاح

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یہاں وزیر اعلی آفس میں  یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے منصوبے کا سنگ بنیاد  رکھ دیا- وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور میں 9 ارب 18 کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان میں بچوں کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی بنے گی اور2 ارب روپے کی لاگت سے بچوں کی ریڈیو تھراپی کا جدید سنٹر بھی بنایا جائے گاجبکہہر ڈویژن میں بچوں کے لئے ریڈیو تھراپی کے سنٹرز بنائے جائیں گے تا کہ بچوں کو ان کے گھروں کے پاس علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر ہو سکیں - انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی دنیا میں ایک منفرد اور جدید ترین میڈیکل یونیورسٹی ہو گی-عمران خان کے ویژن کے مطابق میانوالی سمیت کئی شہروں میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں - یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہو رمیں کالج آف پیڈیاٹریک قائم کیا جائے گا اور بچوں کی صحت کے حوالے سے سرجنز او رمیڈیکل سپیشلسٹس کوخصوصی تربیت دی جائے گی۔ا لائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی ٹریننگ کیلئے کالج آف الائیڈ سائنسز اور نرسوں کی ٹریننگ کے لئے کالج آف نرسنگ بنایاجائے گا۔ نومولود بچوں کا علاج او ردیکھ بھال کیلئے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ یونٹ بھی قائم کیاجائے گا- چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف جینٹکس اینڈ ریسرچ بھی قائم کیاجائے گا۔ ٹیلی ہیلتھ، میڈیکل جینومیکس او رآرٹیفشل انیٹلی جنس جیسی سہولیات سے مزین ایڈوانس ٹیکنالوجی اور ٹیلی ہیلتھ سنٹر بھی بنایاجائے گا۔زچگی کے دوران کسی بھی پیچیدہ مرض کے رسک سے بچاؤ کیلئے فیوٹل، میٹرنل او رنیو نیٹل ہیلتھ سنٹر قائم کیاجائے گا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ایکٹ 2021 کو میں نے پنجا ب اسمبلی سے منظور کرایا-چودھری پرویز الہی نے کہا کہ دنیا بھر میں ہیلتھ ٹیکنالوجی میں ہر روز انقلابی تبدیلی آرہی ہے۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب تعمیر کرے گی۔ لاہو رمیں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا قیام خوش آئند ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے شاندار منصوبے کے سنگ بنیاد کا اعزاز مجھے عطا کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹرز کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں -سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے منصوبے پربریفنگ دی-صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزڈاکٹر مسعود صادق اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

آج کا اخبار
اشتہارات