میاں نواز شریف مریم نواز سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات، چوہدری شجاعت حسین کا پیغام پہنچایا

Published: 11-12-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)وفاقی وزیر برائے سرمایہ  کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روزلندن میں سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر مریم نواز،حسین نواز اورحسن نواز بھی موجود تھے۔قبل ازیں حسن نوازکے دفترپہنچنے پر چوہدری سالک حسین کاپرتپاک اندازمیں خیرمقدم کیاگیا،چوہدری سالک حسین نے میاں نوازشریف کی خیریت دریافت کی اوروالد چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے اہم پیغام بھی پہنچایا،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا اورملک کودرپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے مستقبل میں بھی ایک ساتھ چلتے رہنے کافیصلہ کیاگیا،میاں محمدنوازشریف نے چوہدری سالک حسین کے خیالات کاخیرمقدم کیااس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کاکہناتھاکہ جوفیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکرکیے تھے آج بھی اس پراسٹینڈ کرتے ہیں مقصد یہی ہے کہ سب ملکرملک کے لئے کام کریں کوئی ذاتی مقصد نہیں، انہوں نے کہاکہ ہمیشہ اپوزیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کوگرایا جائے اورغیرمستحکم کیاجائے اصل میں حکومت نہیں ملک غیرمستحکم ہورہاہے چوہدری سالک حسین کاکہناتھاکہ ہمیں الیکشن کاانتظارکرناچاہیے جسے عوام مینڈیٹ دے وہ آئے اور حکومت بنائے اپوزیشن کوحکومت کے ساتھ سپورٹنگ کردار رکھناچاہیے، انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ سیٹ اپ نہیں لوگوں کی نیتیں تبدیل ہورہی ہیں سیٹ اپ تبدیل نہ ہو تو بھی فرق نہیں پڑے گا

آج کا اخبار
اشتہارات