وزیر اعلیٰ نے بابو صابوانٹر چینج تار اوی ٹی جنکشن پر انڈر پاس کی منظوری دیدی

Published: 13-12-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بابوصابو انٹر چینج تا رنگ روڈ گلشن راوی ٹی جنگشن پر انڈر پاس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلی نے روڈا ایریا میں تمام ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹیکو دینے کی بھی منظوری دے دی۔ روڈا ایریا میں منظور شدہ، زیر غور اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کاریکارڈ بھی اتھارٹی کو منتقل کردیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے فیروز پورروڈ پر آئی ٹی ٹاور سے متصل 152کنال اراضی پر پراجیکٹس کی منظوری دی۔59کنال پر ہسپتال، 24کنال پر آئی ٹی ٹاو راور فرنٹ پر 4کمرشل عمارتیں بنیں گی- وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پراجیکٹس میں پارکنگ کی سہولت یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ایل ڈی اے امور سے متعلق کمیٹی او رسب کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جبکہ ایل ڈی اے لینڈ یوز ریگولیشن 2020 اور بلڈنگ و زوننگ ریگولیشن میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نقشہ پاس کرتے ہوئے سیفٹی سکیورٹی اور دیگر قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اوراپارٹمنٹس کا نقشہ پاس کرتے ہوئے چار دیواری اور پارکنگ کی نشاندہی یقینی بنائی جائے۔اپارٹمنٹس کی اجازت سے پہلے ہمسایوں سے این او سی لینا ضروری ہو گاا ورچھت پر 50 فیصد گرین ایریامختص کرنا ہوگا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے سکولوں کی اجازت سے پہلے پارکنگ ایریا کی نشاندہی یقینی بنائی جائے-اجلاس میں ڈبن پورہ کے خارجی راستے کی تعمیر و توسیع کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم میں متاثرین کے لئے ایکسچینج پالیسی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مصطفی ٹاؤن میں عدالتی احکامات کے مطابق پلاٹ کی الاٹمنٹ کے ورکنگ پیپر کی منظوری دی گئی جبکہ ایل ڈی اے پراپرٹیز کے لیزرائیٹس ریگولیشن 2019 میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں فاطمہ میموریل ہسپتال کی لیز میں توسیع کی منظوری دی گئی اورفیروز پور روڈ سے کاہنہ کاچھا تک ایل ڈی اے سٹی رابطہ سڑک کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ ایل ڈی اے سٹی سے ڈیفنس روڈ تا ہڈ یارہ ڈرین بریج رابطہ سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی اورخیابان فردوسی جوہر ٹاؤن کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی مشیر عامر سعید راں، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ امتیاز محمود،اراکین صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، محمد عاطف، ممبرزعامر ریاض قریشی، طارق ثنا ء باجوہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، کمشنر لاہور، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی جی ایل ڈی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات