”چوہدری پرویز الٰہی نے فنڈز کے انبار لگا دیئے“کوئی علاقہ محروم نہیں رہنا چاہیے، چوہدری وجاہت

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے موسیٰ الٰہی ہاؤس میں منظور حسین میرہ کے صاحبزادے حمزہ منظور کو مشیر وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں ایناے 62کے عمائدین کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری منظور میرہ اور حمزہ منظور کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ انہیں توفیق دے کہ وہ عوام کی حقیقی طور پر خدمت کر سکیں باقی جو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے باتیں سن رہا ہوں یہ صرف اللہ کا کرم ہے اللہ کی مدد سے چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنے تو چوہدری موسیٰ الٰہی آپ کے لئے فنڈز لے کر آیا ہے یہ تو تین چار سال سے آپ کے درمیان موجود ہے غمی خوشی میں شریک ہو رہا ہے مگر جو چیز اس کے دائرہ اختیار میں نہیں تھی جب ہاتھ میں آئی تو کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی میں اکثر چوہدری پرویز الٰہی سے شکوہ کرتا تھا کہ آپ ہمیں فنڈز نہیں لیکر دیتے تو وہ کہتے تھے ایک بار میرا سنگی ہاتھ پڑ لینے دیں پھر دیکھیں میں بتاتا ہوں فنڈز کیا ہوتے ہیں ہر چیز کا وقت مقرر ہے اور انشاء اللہ جو تھوڑی سی کسر باقی رہ گئی ہے آنے والا وقت میں یہ بھی پوری ہو جائیگی، میں نے ہمیشہ موسیٰ الٰہی کو کہا کہ لوگوں کو یہ کبھی مت کہنا ہے کہ تمہاری اس لئے خدمت ہورہی ہے کہ اس عوض مجھے ووٹ چاہئے الیکشن میں کھڑا رہنا ہے ہمیشہ ذہن میں سوچا کرو کہ الیکشن میں دس سال کیوں نہ گزر جائیں تم نے اسی طرح لوگوں کی خدمت کرنی ہے ہمیشہ آپ لوگوں کے درمیان موجود رہنا ہے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آج یہاں شمولیت کا اعلان کیا ہے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں موسیٰ الٰہی کو آج بھی کہتا ہوں کہ سب اللہ پر چھوڑ دو اور تم صرف لوگوں کی خدمت تابعداری، غمی خوشی میں شامل ہوتے رہوانشاء اللہ ہر امتحان میں سرخرو ہو گے جو سبق اسے وراثت میں ملا ہے وہی پیار محبت انہیں دیں، چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ ابھی بہت ٹائم ہے اس ٹائم کو غنیمت سمجھو، آپ کے آگے ابھی اور بھی امتحان ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو ممبر بنائے اس کے بعد آپ کو کہیں اور بھی کھینچ کر لے جائیں گے یہاں پر صرف نہیں چھوڑنا، اللہ تعالیٰ نے کہا کہ جو آدمی خلوص نیت سے لوگوں کی خدمت کرتا ہے وہ عباد ت کرتا ہے ہم لوگ یہاں جو مل کر بیٹھے ہیں ہمارے دل میں عہد ہے کہ ہم نے کس طرح آپ لوگوں کے دلوں میں گھر بنانا ہے کہ ہمارے درمیان ایک ووٹ کا سلسلہ سیاست دان اور ووٹر کا رہتا ہے اس سے بڑھ کر جو محبت اور احترام کا رشتہ ہے اسے ہم نے قائم کرنا ہے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے جو بھی مہنگائی کا طوفان آیا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو توفیق دے کہ اس امتحان سے سرخرو ہوں،ہمیں اچھی اچھی باتیں کرنی چاہئے، ہمارا ملک معاشی طور پر مضبوط ہو گا تو ہی سیاست ہو گی ایسا طوفان بڑھ گیا کہ لوگ ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیں تو سیاست کا کیا فائدہ ہو گاانشاء اللہ ہماری آنے والی نسلیں بہترپاکستان میں رہیں گی جہاں سے ترقیاتی کام ہور ہے ہیں وہاں گجرات میں نوکریوں کے حوالے سے ہزاروں آسامیاں آرہی ہیں سب لوگوں سے گزارش ہے کہ جو بچے پڑھے لکھے ہیں انہیں بھی اور جو ان پڑھ ہیں انہیں بھی روزگار فراہم کرنے کیلئے اپلائی کروائیں ایسے موقعے بار بار نہیں ملتے۔

آج کا اخبار
اشتہارات