Published: 19-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے) تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی حسین رضوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی حق ہے عمران خان سمیت آج تک جتنی بھی حکومتی آئیں سب امپورٹڈ ہیں، وہ اراکین مجلس شوریٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا خادم حسین رضویؒ کے عرس کی تقریبات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی،عرس کی تقریبات کا مقصد خادم حسین رضویؒ کے افکار کو عوام تک پہنچانا ہے،تین روزہ عرس کی تقریبات میں بین الاقوامی و قومی سطح کی شخصیات کو مدعو کیا ہے،خادم حسین رضوی کی آواز اور تصویر کو دبانے اور مٹانے کی کوشش کی گئی،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی فروخت اسی ٹینور میں ہوئی ہے،آرمی چیف کی تعینات وزیراعظم کا صوابدیدی حق ہے،مہنگائی بیروزگاری کی بنیادی وجہ پاکستان بننے کے اصول سے انحراف ہے.جب تک لاالہٰ کی بنیاد پر حکومت قائم نہیں ہوگی ایسے ہی رہے گا.انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں،ملک میں جب مالک جیسی فلم نہیں چل سکی تو جوائے لینڈ کیسے چلے گی،حافظ سعد رضوی نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی ؒکا نظریہ تھا کہ ہر ممکن دستیاب پلیٹ فارم پر دین کو تخت پہ لانے کی بات کی جائے، اس نظریے پر عمل کرتے ہوئے ہم ان کے عرس کی تقریب میں بھی دین کو تخت پہ لانے کی بات کریں گے، جوائے لینڈ فلم اسلامی اصولوں کے خلاف ہے،پاکستانی سماج میں ایسی فلموں کی نمائش کی اجازت دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ملک پر ٹرانسجینڈر سیاستدانوں کا راج ہے.عمران خان سمیت آج تک جتنی بھی حکومتی آئیں سب امپورٹڈ ہیں