جلالپورجٹاں AM کولیکشن کا افتتاح، مرزا مشرف، میر عبد الحمید، سید سروش نے فیتہ کاٹا

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری)ممتاز شخصیت تاجر راہنماء گروپ لیڈر جلالپور جٹاں پریس کلب محمد ایوب بٹ کی چاندنی چوک جلالپور جٹاں کے قریب قائم کی گئی نئی گارمنٹس شاپ”اے بی کولیکشن“ کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آفیسر بلدیہ مرزا مشرف بیگ، چیف آفیسر سید سروش اقبال اور سابق ناظم میر عبد الحمید نے فیتہ کاٹ کر اے بی کولیکشن کا افتتاح کیا۔ تقریب میں آمد پر مرزا مشرف بیگ کا محمد ایوب بٹ، میر عبد الحمید، حاجی ریاض ابراہیم، حاجی حبیب اللہ صراف، چوہدری پرویز اسلم، حاجی عبد الغفور، چیئرمین پریس کلب محمود حیات بٹ، صدر اعظم ڈار نے ممبران پریس کلب کے ہمراہ پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ مرزا مشرف بیگ، سید سروش اقبال پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ڈھول کی تھاپ، تقریب کے شرکاء کے دلوں کو گرماتی رہی۔ مرزا مشرف بیگ نے اے بی کولیکشن کا وزٹ کیا اور معیار کرتے ہوئے کہا کہ اے بی کولیکشن پر لیڈیز اینڈ جینٹس جدید ملبوسات کی وسیع ورائٹی موجود ہے۔ جلالپور جٹاں کے عوام کو اب امپورٹڈ آئٹمز کی خریداری کیلئے گجرات نہیں جانا پڑے گا۔ محمد ایوب بٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ افتتاح کی خوشی میں 30 نومبر تک 20 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جبکہ اے بی کولیکشن پر نرخ پہلے ہی کم ہیں۔ تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔، دعائے خیر بھی کی گئی۔ تقریب میں خالد بھٹی، افتخار چوہدری، راشد غوری، شیخ یاور اکرم، ملک عامر، ملک سرور، اشتیاق احمد، شاہد گوندل، ن لیگ سٹی کے صدر شہباز بٹ، سیٹھ خرم شہزاد، ملک اعظم، خوارزم افتخار، مرزا عبد العزیز، شاہد ڈار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات