محمد عالمگیر بوبی کا مشیر وزیراعلیٰ بننا خدمات کا اعتراف ہے، شیخ محمد شفیق

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)مرکزی انجمن تاجران گجرات کے سرپرست اعلیٰ شیخ محمدشفیق نے محمد عالمگیر بوبی پہلوان کو وزیراعلیٰ کا سیاسی مشیر بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر بوبی پہلوان کووزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہینے انہیں مشیربناکرکارکن نوازی کی بہترین مثال قائم کی ہے انہوں نے کہاکہ عالمگیربوبی پہلوان مسلم لیگ ق اورچوہدری برادران کے ہراول دستہ کاکردارادا کرتے ہوئے اپنے انتخاب کودرست ثابت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں گے، شیخ محمد شفیق نے کہاکہ چوہدری برادران نے ہمیشہ ملکی تعمیروترقی کیلئے اہم کردارادا کیا گجرات میں بلاتفریق وامتیازمیگاپراجیکٹس کی تکمیل انکی کارکردگی کاعملی ثبوت ہے انہوں نے گجرات کی تاجربرادری کی طرف سے محمد عالمگیربوبی پہلوان کومبارکباد پیش کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااوراس توقع کااظہارکیاکہ وہ شہری مسائل کے حل کے ساتھ تاجرکمیونٹی کودرپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پرحل کروائیں گے

آج کا اخبار
اشتہارات