ندیم اللہ بٹ کی زیر صدارت انٹر نیشنل ویب چینل ایسوسی ایشن کا اجلاس

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

لالہ موسی(محمد منشاء بٹ) انٹرنیشنل ویب چینل ایسوسی کے عہدیداروں کا صدر ندیم اللہ بٹ کی زیر صدارت اجلاس، 2023 کی نئی کابینہ کی تشکیل نو کے حوالے سے باہمی مشاورت اور یکم جنوری کو نئی کابینہ کے اعلان کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ویب چینل ایسوسی ایشن کا سال 2023 کی نئی باڈی کی تشکیل کے حوالے سے ندیم اللہ بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا، اجلاس میں سرپرست اعلی محمد رفیق بھٹی، جنرل سیکرٹری شہزاد دلبر اور سینئر نائب صدر اشفاق صدیقی نے شرکت کی، اجلاس میں تمام عہدیداروں نے نئے سال 2023 کی نئی باڈی کے حوالے سے باہمی مشاورت میں اس بات کا عہد کیا کہ جمہوری طرز عمل کو اپناتے ہوئے بغیر اجارہ داری کے نئے سال کے لیے یکم جنوری کو نئی باڈی کا اعلان کر دیا جائے گا تا کہ جمہوری عمل اور جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات