Published: 20-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)عوامی لیبارٹری لاہور کے زیراہتمام آج 20نومبربروزاتوار معروف ماہرطب حکیم پروفیسرسیدصابرعلی شاہ کے دواخانے ”علی شفاخانہ“ بالمقابل زمیندارکالج گجرات میں صبح گیارہ تا شام پانچ بجے فری طبی کیمپ کاانعقاد کیاجارہاہے جس میں جوڑوں کادرد(بوجہ ہائی یورک ایسڈ) کی مفت ادویات، ٹیسٹ اورمفید مشورہ دیاجائیگاس سلسلہ میں عوامی لیبارٹری لاہورکامستند عملہ علی شفاخانہ گجرات میں حکیم پروفیسرسید صابرعلی شاہ کے ہمراہ خدمات سرانجام دے گا،طبی کیمپ میں آنیوالے مریض یورک ایسڈ کی سابقہ رپورٹ بھی ہمراہ لائیں،طبی کیمپ کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔