ڈنگہ بس سٹینڈ پر خاتون کا پرس چوری، 21 لاکھ روپے کا نقصان

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ(عبدالمجید پپو) پھالیہ اڈا ڈنگہ پر بس کے انتظار میں کھڑی فیملی کنگال 3 افراد چالاکی سے خاتون کا پرس چرا کر فرار۔ 21 لاکھ کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق اظہر حسین ولد نذر محمد قوم وڑائچ سکنہ جھونڈ ضلع منڈی بہاؤالدین دن 2 بجے اپنی اہلیہ عظمیٰ پروین‘ ہمشیرہ رفعت پروین‘ خالہ شاد روبینہ بی بی‘ پھوپھی زاد مریم بی بی کے ساتھ ٹرین پر ڈنگہ آیا ریلویاسٹیشن سے آگے جانے کے لئے پھالیہ اڈا ڈنگہ پر پہنچے اور گاڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ 3 نا معلوم افراد ان کے قریب آ کر کھڑے ہو کر گاڑی کا انتظار کرنے لگے۔ اسی دوران انہوں نے چالاکی سے عظمی پروین زوجہ اظہر حسین کا پرس جس میں 8 عدد طلائی چوڑیاں‘ 2 کڑے‘ 1 مالا سیٹ‘ 1 گانی سیٹ تقریباً سولہ تولے وزنی مالیتی 20 لاکھ روپے‘ نقدی 85 ہزار روپے ایک عدد موبائل مالیتی 25 ہزار چرا کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے اظہر حسین کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف 279 ت پ کے تحت پرچہ درج کر کے تفتیش اے ایس آئی مشتاق احمد کے سپرد کر دی 

آج کا اخبار
اشتہارات