Published: 20-11-2022
ڈنگہ(عبدالمجید پپو) ٹوپہ عثمان کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی میں عوام بری طرح پس کر رہ گئے۔ ملک میں مہنگائی اور غربت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود سبزیاں تک باہر سے منگوانا باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسیلڑائی جھگڑے میں عوام کا شدید نقصان ہوا ہے اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ عمران خان کے دھرنے اور مارچ قوم کو بہت مہنگے پڑ رہے ہیں۔ معاشی پالیسیاں درست نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے زرعی ملک کا یہ حال ہے کہ ٹماٹر‘ پیاز تک باہر سے منگوایا جا رہا ہے اور خوردنی تیل کے لئے بھی فصلیں نہیں اگائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو مصیبتوں سے نکالنے کے لئے مل بیٹھ کر دس بیس سال کی پالیسیاں بنائیں تا کہ عوام اور ملک کا بھلا ہو سکے۔