Published: 20-11-2022
جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری) ممتاز شخصیت مرزا اورنگزیب، مرزا جہانگیر بیگ کی والدہ، مرزا فیصل جلالپوری ہوٹل گجرات والے کی نانی محترمہ اور مرزا عثمان بیگ کی دادی صاحبہ جو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل گزشتہ روز مسجد شیخاں میں پڑھا گیا۔ ختم قل میں سابق صدر مرکزی انجمن تاجران میر فہیم اقبال، مقصود احمد بٹ، مرزا مبین، مرزا طیب پہلوان، خرم وزیر، مرزا شہباز، مرزا یاسر، مرزا مظفر علی، مرتضیٰ کنٹھ، اعظم انصاری سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی