چوہدری پرویز الٰہی سے تنویر اصغر، نوید اصغر بھنگرانوالہ کی ملاقات

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

لاہور (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستان مسلم لیگ امریکہ کیسینئر رہنما چوہدری تنویر اصغر اور چوہدری نوید اعظم نے وزیراعلی ہاؤس لاہور میں خصوصی ملاقات کی،چوہدری پرویز الٰہی نے امریکہ میں چوہدری تنویر اصغر کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور پارٹی کی تنظیم سازی و دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا  چوہدری تنویر اصغر نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو گجرات ڈویژن بنانے اور پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ترقیاتی اور فلاحی کاموں سے عوام کی خدمت کی ہے تعلیمی میدان اور ہیلتھ سیکٹر میں جو انقلابی کام آپ کے دور میں ہوئے ہیں وہ پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ چوہدری تنویر اصغر بھنگرالہ نے کہا کہ گجرات ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جس سے گجرات ایک منفرد اور ماڈل ضلع بن جائے گا چوہدری صاحبان نے ثابت کیا کہ وہی گجرات کے خیر خواہ ہیں اور پنجاب میں تجربہ کار سیاست دان ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات