چوہدری موسیٰ الٰہی سے وفود کی ملاقاتیں حلقہ کے مختلف دیہات کا دورہ

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)  چوہدری موسی الہی کا حلقہ این اے 71 میں مصروف ترین دن۔موسی الہی ہاوس سرائے عالمگیر میں ملاقاتیں ترین دن۔ جگواں۔ منڈیر۔دھوریہ۔قصبہ۔مرلاں۔سمیت  دیگر دیہاتوں سے عمائدین نے وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کی۔لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے فوری احکامات بھی جاری کیے۔بعد ازاں سرائے عالمگیر شہر میں عمران عرف مانا بٹ کے بھائی کی وفات پر کشمیری ہاوس میں فاتحہ خوانی کی  محلہ چھپراں میں  اکبر قریشی کے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رانا خالد ذوالقرنین ہاشمی اور دیگر معززین سے ملاقاتیں کی اور ترقیاقی منصوبہ جات بارے مشاورت ہوئی، اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری موسی الہی کا کہناتھاکہ حلقہ سے جو وعدے کیے تھے الحمد اللہ قبل از وقت اس کی تکمیل کا آغاز ہوچکا ہے، اہل حلقہ کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حسب روایت خصوصی شفقت سے 2 ارب کے فنڈز منظورہو  کر ترقیاتی کاموں  کے اثرات عوام تک براہ راست پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔،چوہدری موسی الٰہی کا مزید  کہنا تھا حلقے میں ترقیاتی کاموں کی مثال قائم کریں گے۔کمیشن مافیا اور ڈیروں پر لوگوں کو لوٹنے  اپنی اجارہ داری ختم ہوتے دیکھ کر اپنے ہوش کھو بیٹھے ہیں۔اگر اللہ پاک نے موقع دیا تو عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

آج کا اخبار
اشتہارات