چوہدری حسین الٰہی کی یوسی جوڑا جلالپورجٹاں کیلئے 26 کروڑ گرانٹ کام شروع

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) یونین کونسل جوڑا جلالپورکی ریکارڈ گرانٹ منظور، ترقیاتی کام شروع کر دیا گیا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے یونین کونسل جوڑا جلالپور سے کیا وعدہ ایفا ء کر دیا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے خصوصی فنڈز26کروڑ کی ریکارڈ گرانٹ سے ترقیاتی کام شروع کر دیا، مسلم لیگی راہنما و سابق ناظم و سابق ممبر ضلع کونسل ملک محمد رزاق، ملک بابر رزاق کی کاوشوں سے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے ترقیاتی کام شروع کروا دئیے جن میں شامل نمایاں کاموں میں ملہو کھوکھر میں ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس، بھمبر روڈ سے جوڑا والا راستہ، ہرباس پور سے کھوکھر والا راستہ، بھمبر روڈ سے ڈبہ کالونی، بوڑا سے باہووال راستہ، مینووال والا راستہ، بھلیسر گاؤں میں تعمیر اتی کام شامل ہیں، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے این اے 68کی سب سے بڑی لیڈ والی کونسل کے لئے مثالی گرانٹ منظور کر دی، ہر گاؤں میں مساوی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس سے یونین کونسل مسائل فری ہو گی 

آج کا اخبار
اشتہارات