Published: 22-11-2022
گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری محمد افضل سماں کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہیگذشتہ روز چوہدری محمد افضل سماں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر انکے ڈیرے سماں پر جشن کا سماں رہا‘آتش بازی‘گھوڑا ڈانس‘ کرنسی نوٹ نچھاورکیے گئے مختلف وفود نے انکے ڈیرے پر جاکر انہیں مبارکباد دی پھولوں کے ہار پہنائے گلدستے پیش کیے سارا دن وفود کی مبارکباد دینے والوں کو رش رہا۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری افضل سماں نے کہا ہے کہ قائدین چوہدری پرویز الٰہی‘ چوہدری مونس الٰہی کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ذمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا چوہدری پرویز الٰہی نے ہمیشہ اپنے مخلص ساتھیوں ورکروں کو عزت واحترام سے نوازا ہے