Published: 22-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کا حلقہ میں مصروف ترین دن، عمائدین سے ملاقاتیں کیں علاقائی سیاسی صورتحال،علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی، ڈاکٹر چوہدری شاہنوازاجنالہ نے اجنالہ ہاؤس میں بھی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور رانجھا جمھٹ میں عمران انور بھٹی کی دادی افضال ڈب کی نانی مرحومہ کی وفات پر اظہار تعزیت فاتحہ خوانی کی چوہدری افضل چیمہ وزید چوہدری علی کمالہ چک فرحان نواز کمالہ چک ماسٹر اسجد کاسب موجود تھے، چوپالہ میں چوہدری ریاض چوپالہ کی بھتجی کی وفات پر،دھول میں چوہدری ظفر دھول کے بھتیجے کی وفات پر، دھاڑیوال میں چوہدری صاحب کے بھائی کی وفات پر، ماڑی کھوکھراں میں گزشتہ دنوں سعودیہ میں وفات پا جانے والے ملک ارشد منیجر کے بیٹے کی وفات پر، ملک بلال کی والدہ کی وفات پر،بہلول پور میں جہانگیر زمان کی عیادت کی ان کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر ملک اسد اعوان، یاسر محمود بھٹی عمران آمین بھٹی، چوہدری اختر پولا کمالہ سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی اپنا کیا ہر وعدہ ایفاء کر رہے ہیں آئند ہ جنرل الیکشن میں چوہدری صاحبان کی کامیابی ہر حوالے سے یقینی ہو گی گجرات ضلع میں پاکستان مسلم لیگ پہلے سے مضبوط ہو چکی ہے اربوں روپے کے ترقیاتی کام چوہدری برادران کی گجرات کیلئے خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں