چوہدری افضل سماں سے چوہدری مزمل بشیر سماں کی ملاقات

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری مزمل بشیر سماں (سماں ٹریڈرز گجرات)نے اپنے بھائیوں چوہدری مدثر بشیرسماں‘چوہدری مبشر بشیر سماں کے ہمراہ ڈیرہ سماں پر جاکر چوہدری افضل سماں کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی پھولوں کے ہار پہنائے گلدستے اور مٹھائی پیش کی چوہدری مزمل بشیر سماں نے کہا ہے کہ چوہدری افضل سماں کا مشیر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب نیک شگون ہے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری افضل سماں کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے وہ اپنے قائد ین کے ہر فیصلہ یا کال پر ہمیشہ آگے رہے انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری افضل سماں اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے پارٹی کی بہترین طریقے سے خدمات کرینگے عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کرینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات