کڈنی سنٹر گجرات 50 ڈیالسز مشینوں کا ٹارگٹ پورا یومیہ 155 ڈیالسز

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ممتاز صنعتکار، ڈائریکٹرفنانسGFC فین گجرات، صدرکڈنی سنٹرمیاں محمد اعجاز نے کڈنی سنٹرگجرات کی ماہ اکتوبر2022کی کارکردگی رپورٹ بارے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ماہ اکتوبرمیں 2کروڑ10لاکھ38ہزار319روپے آمدن ہوئی جس میں زکوۃ کی مد میں 1کروڑ58لاکھ44ہزار250روپے،عطیات 26لاکھ38ہزار755روپے سمیت دیگرذرائع آمدن ہیں جبکہ 1کروڑ75لاکھ17ہزار547روپے خرچ ہوئے جس میں 1کروڑ2لاکھ 9ہزارروپے نئی ڈائلیسزمشینوں کی خریداری کیلئے دیئے،47لاکھ6ہزار419روپے کی ادویات سمیت دیگراخراجات شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ ماہ اکتوبرمیں 2498ڈائلیسزکیے گئے جس میں 1968مفت ڈائلیسز،428معمولی ادائیگی کیساتھ جبکہ 102مریضوں نے مکمل ادائیگی کے بعد ڈائلیسزکی سہولت حاصل کی،میاں محمداعجازکاکہناتھاکہ الحمد للہ،اللہ کے خاص کرم وفضل سے کڈنی سنٹرگجرات میں 50ڈائلیسزمشینوں کا ٹارگٹ مکمل ہوگیاہے 7نئی ڈائلیسزمشینیں بھی آچکی ہیں جس کے بعد کڈنی سنٹرگجرات میں روزانہ ڈائلیسزکی تعداد90سے بڑھ کر115ہوجائے گی اوریہ سب گجرات کے مخیرحضرات خصوصاً اوورسیزپاکستانیوں کے کثیرفنڈز سے ممکن ہوا جس پرسبھی کے مشکوروممنون ہیں خاص کرکڈنی سنٹرکیلئے جرمنی کے تین بڑے شہروں برہمن،ہینگ اوور،ہوگن اوربلجیم سمیت ناروے کے شہرستوانگرمیں ہونیوالی ریکارڈ فنڈ ریزنگ نے ہماری تمام مشکلات کاازالہ کردیا جس پراوورسیزپاکستانیوں کابھی ہمیشہ مشکوررہوں گا کیونکہ انہی کی طرف سے فراہم کردہ عطیات کے بعد کڈنی سنٹرمیں پچاس ڈائلیسزمشینیں کاٹارگٹ مکمل ہوا جس پرآنیوالے اخراجات بھی انشاء اللہ پورے ہونگے اس حوالے سے ہمارے پاس کثیرعطیات جمع ہیں انہوں نے کہاکہ کڈنی سنٹرمیں تین شفٹوں پر روزانہ تقریباً ایک سو پندرہ کے قریب مریضوں کے ڈائلیسزہونگے جن پرماہانہ ایک کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے اس کے علاوہ ویٹنگ لسٹ پرموجود مریضوں کوبھی ڈائلیسزکی سہولت میسرآئے گی میاں محمداعجازکاکہناتھاکہ کڈنی سنٹرگجرات غریب،مستحق،نادارمریضوں کیلئے کسی سایہ شجرسے کم نہیں اورانشاء اللہ ہمارے تمام وسائل اورکاوشیں اس کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت حاضرہیں انہوں نے کڈنی سنٹرٹیم کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ میری کال پرلبیک کہتے ہوئے نہ صرف فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا بلکہ نئے ڈونرزکوبھی متعارف کرایا 

آج کا اخبار
اشتہارات