20 کلو آٹا1296 روپے چاول 220، دال چنا 185 روٹی 10، نان 15 روپے، ڈپٹی کمشنر نے قیمتوں کا تعین کر دیا

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگنے ضلع بھر کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخون پر عملدرآمد یقینی بنائیں نیز اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کی طرف سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق20کلو گرام آٹے کا تھیلہ1296 روپے، 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے، سپر باسمتی چاول نیا 220روپے، دال چنا باریک185 روپے کلو، دال چنا موٹی200روپے کلو، دال مسور موٹی208روپے کلو، دال ماش چھلکا 310روپے کلو،دال ماش دھلی 330روپے کلو،دال مونگ دھلی 210 روپے،کالے چنے (موٹے)185روپے کلو، سفید چنے کینڈا265روپے کلو،بیسن200روپے کلو، سرخ مرچ پرنٹ شدہ قیمت کے مطابق، 100گرام روٹی10 روپے، نان15روپے، مٹن1250روپے کلو،بیف 650 روپے کلو، دودھ120روپے لٹر، دہی130 روپے کلو،،چینی اور بناسپتی گھی کی فی کلو گرام قیمت حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ہوگی جبکہ چکن اور انڈوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی قیمت متعلقہ مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات