Published: 22-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)بانی وقائد تحریک لبیک پاکستان امیرالمجاہدین حافظ خادم حسین رضوی کے دوسرے عرس پاک کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کیلئے گزشتہ روزتحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کے مرکزی سیکرٹریٹ بھمبرروڈ سے ضلعی امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری کی قیادت میں 100سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیوں پرمشتمل قافلہ روانہ ہوا،ضلعی سیکرٹریٹ میں علی الصبح سے ہی ضلع بھرسے قافلے جمع ہوناشروع ہوگئے جنہیں حافظ مرزا شفیق آرزو قادری ساتھیوں کے ہمراہ ویلکم کرتے رہے،شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اوربآوازبلند لبیک یارسول اللہ،تاجدارختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے فضائیں گونجتی رہیں اس موقع پر تحریک لبیک ضلع گجرات کے عہدیداران وکارکنان جن میں ناظم اعلیٰ سید معین الدین شاہ، ٹھیکیدارمحمد رفیع، کاشف حسین بھٹی، محمدارشد کھوکھر،قلب عباس، ڈاکٹر نعیم شہزاد،چوہدری زبیر، حاجی عبدالرؤف، چوہدری عمران سیال، حافظ احسان الحق، وقاررضوی، محمد بلال جلالی، سید احتشام شاہ، مہرعلی رضا، چوہدری سجاد، حافظ زبیر شبیر، حکیم یحییٰ قادری، حافظ زین رضوی، سید قمرعلی شاہ، راجہ محمدافضال، محمد قاسم،محمدطارق، مفتی اسرارعباسی،عبدالواحدسیالوی سمیت ہزاروں کارکنان لاہورعرس تقریبات کیلئے روانہ ہوا شرکاء کیلئے گرم مشروبات سمیت کھانے کاخصوصی اہتمام کیاگیا تھا،ضلعی امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری کی قیادت میں لاہورعرس تقریبات میں شرکت کرنیوالے قافلے کا مرکزی نائب امیرتحریک لبیک پاکستان پیرسید ظہیرالحسن شاہ نے خصوصی استقبال کیا اورعلامہ خادم حسین رضوی کے مزارپاک پرحاضری دیتے ہوئے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اورچادریں چڑھاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں اورقائد علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کوجاری رکھنے کااعادہ کیاگیا بعد ازاں گجرات سے جانیوالا قافلہ عرس پاک کے تیسرے روزاختتامی تقریب میں شرکت کے بعد واپس بخیروعافیت گجرات پہنچ گیا نمائندہ”ڈاک“ سے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی امیرتحریک لبیک پاکستان گجرات حافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے کہاکہ اہالیان گجرات نے ہمیشہ ہماری کال پرلبیک کہتے ہوئے ہمارا مان بڑھایا،100سے زائد گاڑیوں پرمشتمل ہزاروں شرکاء نے عرس تقریبات میں شرکت کرکے نئی مثال قائم کی جس پرتحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کے تمام عہدیداران، کارکنان،عاشقان رسول کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ کمزور سے کمزور تر مسلمان بھی نبی کریمﷺ کی حرمت کے لئے جان و مال کا نذرانہ پیش کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہے، علامہ خادم حسین رضوی نے عشق رسولؐ کی شمع روشن کی جو روز قیامت تک روشن رہے گی، مسلمان نبی کریمﷺ سے دل و جاں سے محبت کرتے ہیں، ضروری ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے، حافظ شفیق آرزو کاکہناتھاکہ شہدا ناموس رسالتؐ نے سعادت سمجھ کر قربانیاں دیں، شہدا ہمارے تاج ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانشاء اللہ قائد تحریک لبیک حافظ علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کی آبیاری کرتے ہوئے انکے جانشین حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اورتاجدارختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے ہماری جانیں،عزتیں سبھی دین اسلام کی سربلندی کیلئے قربان ہیں