Published: 22-11-2022
گجرات(ارشد علی سے) مرکزی انجمن تاجران گجرات کے وفد نے صدر شیخ افضال الرحمان شاد، سرپرست اعلیٰ شیخ شفیق احمد، جنرل سیکرٹری ملک بابر نسیم کی قیادت میں ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقاتکی۔ ملاقات میں سیف سٹی کیمرے، سکیورٹی مسائل اور بازاروں کے تاجروں، بزنس مینوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے تاجر وفد کو گجرات پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وفد میں چوہدری عالمگیر بوبی پہلوان، خان شبیر خان، حاجی غلام مصطفی، عثمان بٹ آف عثمان ڈیکوریشن، شیخ مبشر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، نبیل احمد شاکر، شیخ رضوان، لئیق شہزاد بٹ، سجاد ریحانیہ، شیخ عثمان ودیگر شامل تھے۔