کسان پیکج سے خوراک میں خود کفالت ہو گی، شاہد نعیم بٹ

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے) صدر مسلم لیگ (ن) کسان ونگ ضلع گجرات شاہد نعیم بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نیملک کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی لازوال ریلیف پیکیج دے کر کسانوں کے دل جیت لئے ہیں۔ کسان ملک کی معیشت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ کوئی بھی زرعی ملک کسانوں کو معاشی طور پر بہتر بنائے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ کسان خوشحال اور مطمئن ہوگا تو وہ ملک کے لئے زیادہ سے زیادہ اناج پیدا کرنے کی کوشش کرے گا جس سے ملک خوراک میں خود کفالت حاصل کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے بطور صدر (ن) لیگ کسان ونگ ضلع گجرات کی صورت میں مجھ پر جو ذمہ داری ڈالی ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کو احسن طریقے سے پورا کروں گا اور (ن) لیگ کو ضلع گجرات کے کسانوں کی مقبول ترین جماعت بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات