Published: 22-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شاہ رخ وڑائچ اور مسلم لیگی راہنما و امیدوار چیئرمین یونین کونسل چوپالہ حاجی عامر شہزاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محبوب قائدین چوہدری صاحبان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کی ترویج اور پیغامات کی اشاعت کیلئے ہمہ وقت متحرک آصف علی بھٹی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع گجرات کا میڈیا ایڈوائزر نامزد کیا، ہم چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے مخلص ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی، چوہدری صاحبان اپنے ورکروں ساتھیوں کو نہیں بھولتے اور ہمیشہ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف علی بھٹی اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے اس عہدہ کے حق دارتھے چوہدری صاحبان کی ورکر نواز ی ہر لحاظ سے مثالی ہے۔