Published: 22-11-2022
گجرات(صہیب سرور سے) ممتاز سماجی شخصیات میاں محمد عارف لنگے اور چوہدری محمد حیات لنگے نے سابق چیئرمین یونین کونسل لنگے شاہد نعیم بٹ کو مسلم لیگ (ن) کسان ونگ ضلع گجرات کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد نعیم بٹ علاقے کی مقبول ترین شخصیت ہیں جو کہ اپنے والد محترم اسلم بٹ مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی بہتری اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں عوامی مسائل حل کروانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے ان کو مسلم لیگ (ن) کسان ونگ ضلع گجرات کا صدر بنا کر مستحسن فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور ان کو ریلیف دے کر ملک کو زراعت کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شاہد نعیم بٹ بطور ضلعی صدر کسان ونگ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے ادا کریں گے۔