Published: 22-11-2022
گجرات(چیف رپورٹر) ممتاز سیاسی و سماجی راہنما سابق امیدوار برائے چیئرمین راہنما مسلم لیگ (ن) مرزا عبدالرؤف نے ممتاز صنعتکار حاجی محمد احسن (احسن فاؤنڈری) کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک دل انسان تھے۔ انہوں نے بھرپور زندگی گزاری۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔