چوہدری حسن شریف ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ میں پریکٹس لائسنس ملنے پر حکیم امجد علی سر گانہ کی مبارکباد

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے) ممتاز معالج حکیم امجد علیسرگانہ نے چوہدری حسن شریف ایڈووکیٹ کو لاہور ہائیکورٹ کا لائسنس ملنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری حسن شریف ایک محنتی قابل اور دیانتدار شخصیت ہیں۔ ان کو لاہور ہائیکورٹ کا لائسنس ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ وکالت کا پیشہ اگر مظلوم کو انصاف دلانے اور کمزور کا سہارا بننے کے لئے اختیار کیا جائے تو میری نظر میں یہ بھی عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ چوہدری حسن شریف وکالت کے پروفیشن کو مظلوم کی دادرسی کے طور پر سر انجام دیں گے اور دنیا و آخرت میں کامیابی سمیٹیں گے

آج کا اخبار
اشتہارات