Published: 22-11-2022
لاہور (آصف علی بھٹی سے)ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے مسلم لیگی راہنما و چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ دولت نگر چوہدری لیاقت علی شاہ پور کی وفد کیساتھ ملاقات، یوسی فتح پور کے تعمیراتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری لیاقت علی شاہ پور نے یونین کونسل فتح پور کے تمام دیہاتوں کیلئے ریکارڈ فنڈز کی منظور ی پر شکریہ ادا کیا، علاقائی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا چوہدری لیاقت علی شا ہ پور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این اے 68کے تعمیراتی کام چوہدری حسین الٰہی کی خدمات کا ثبوت ہیں، حلقہ کو ہر حوالے سے ماڈل بنایا جا رہا ہے، چوہدری وجاہت حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوہدری حسین الٰہی خدمت مشن میں مثالیں قائم کر رہے ہیں۔