تعلیم سے قوموں کا مستقبل اور جہالت کو ختم کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر عرفان احمد

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ڈائریکٹر اسلامک گروپ آف کالجز ڈاکٹر عرفان احمد آف بھاؤ گھیسٹ پور نے کہا کہ تعلیم یافتہ صحت مند بچوں سے ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ ماں کی گود پہلی درس گاہ ہوتی ہے وہاں سے حاصل شدہ تربیت کو تعلیمی ادارے نکھار دیتے ہیں۔ تعلیم ہی قوموں کا مستقبل بناتی ہیں۔ تعلیم کے ذریعے ہی جرم و جہالت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ علم و قلم کے مضبوط رشتے کو تعلیمی ادارے ہی پروان چڑھاتے ہیں۔ تعلیم کے ذریعے انسان میں شعور اجاگر ہوتا ہے۔ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور بچوں کی کردار سازی میں تعلیمی اداروں کے کردار کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی تربیت کر کے ان کو معاشرے کے چمکتے ستارے بنائے جا رہے ہیں تا کہ وہ اپنی عملی زندگی میں انجینئرز‘ ڈاکٹرز‘ سائنسدان قومی ہیرو بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

آج کا اخبار
اشتہارات