یونین کونسل جوڑا جلالپور 26 کروڑ کی ریکارڈ گرانٹ، چوہدری حسین الٰہی کے مشکور ہیں، ملک محمد رزا ق

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و سابق ناظم و سابق ممبر ضلع کونسل ملک محمد رزاق اور ملک بابر رزاق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل جوڑا جلالپور میں 26کروڑ کی ریکارڈ گرانٹ پرچوہدری حسین الٰہی کے مشکور ہیں، ملک محمد رزاق نے کہا کہ ملہو کھوکھر میں ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، دیہاتوں کے لنک روڈ ز کی تعمیر کیساتھ گلیوں و نالیوں کی تعمیرکو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، ملک بابر رزاق نے میڈیا سے گفتگو این اے 68میں ووٹوں کی لیڈ میں پہلے نمبر آنے والی کونسل کیلئے چوہدری حسین الٰہی نے ترقیاتی فنڈز کی مثال قائم کر دی انشاء اللہ کونسل کو ماڈل اور مثالی بنائیں گے چوہدری حسین الٰہی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات پورے کر دئیے۔

آج کا اخبار
اشتہارات