Published: 22-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو) موضع چیچیاں حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر شفاقت علی البغدادی الازہری فاضل جامعہ الازہرہ مصر‘ فاضل جامعہ بغداد عراق نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام انفرادی و اجتماعی مسائل و مشکلات کا حل عقیدہ توحید و سنت کو اختیار و استوار کرنے میں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور نظام یا ازم ہمارے مسائل کا مسقبل یا پائیدار حل نہ ہے۔ آج مسلمان نت نئی خرافات و بدعات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ جس سے ہمارا عقیدہ توحید کمزور ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کائنات کو اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے وہی ہمارے تمام نفع و نقصان کا حقیقی خالق و مالک ہے مگر آج ہمارے کمزور عقائد کی وجہ سے ہماری نظریں دوسروں پر مرکوز ہیں۔ طاقت کا سرچشمہ اور سپر پاور صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ نسل انسانیت کے نظریات و اخلاق کی اصلاح ضروری ہے۔ والدین گھروں میں نماز کی پابندی کریں قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کریں تو بچے بھی نماز اور قرآن کی تلاوت کی پابندی کریں گے۔