اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، میاں زاہد

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما‘ امیدوار چیئرمین‘ ممتاز زمیندار میاں زاہد محمود آف کولیاں شاہ حسین نے کہا کہ عمران خان کی کال پر 26 نومبر کو پنڈی اسلام آباد کے لئے سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔  مطلب آر یا رپار حقیقی آزادی کا پہلا قدم یعنی نئے الیکشن کا اعلان‘ منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ بزدلوں‘ بے ضمیروں کی فہرست میں نہیں آنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر عمران خان کی پکار پر 26 نومبر کو راولپنڈی اسلام آباد کے لئے ’‘ گج وج“ کے نکلیں گے۔ ڈنگہ سے ہم حقیقی آزادی مارچ کے آخری مرحلے میں راولپنڈی کے لئے ہزاروں کارکنان کا قافلہ شرکت کرے گا۔ کپتان رکے گا نہ اس کے کھلاڑی بھاگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر 26 نومبر کو راولپنڈی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت پر لبیک کہتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات