Published: 22-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ملک بھر کی طرح ڈنگہ میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سردیوں کے روایتی کھانوں کے لئے بنائے گئے ہوٹلوں‘ دکانوں پر رش بڑھ گیا۔ سردیوں کے کھانوں میں مچھلی کھانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ۔ فرائی مچھلی‘ گرل مچھلی‘ توا مچھلی سمیت آبی سوغات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ مچھلی منڈی میں بھی مختلف اقسام کی مچھلی کی بھی فروخت بڑھ گئی ہے۔ موسم سرما کی بڑھتی ہوئی ٹھنڈک کے بعد جہاں شہریوں کی جانب سے سردیوں سے بچاؤ پر مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں وہاں کھانوں میں بھی سردی سے بچاؤ کی سوغات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ ڈنگہ شہر میں سردیوں کے لئے خاص ہوٹلوں میں مچھلی کھانے کے شوقین افراد نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔