پیر سید انتصار الحسن شاہ، حاجی عبد الحمید کے ختم قل میں شریک

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ممتازمذہبی وروحانی شخصیت،سجادہ نشین حضورغوث یگانہ چھالے شریف پیرسید انتصارالحسن شاہ نے گزشتہ روز معروف ٹرانسپورٹر چوہدری عبدالمجید (مجید ایکسپریس چھمب)،چوہدری عبدالرشید راشد(ایم ڈی نیوزرقا ٹرانسپورٹ کمپنی) کے بھائی سابق ناظم چوہدری شاہد نعیم ارشد،چوہدری شہبازارشد، چوہدری شہزاد ارشد، چوہدری عثمان ارشد کے والد سابق ممبرتحصیل کونسل وسابق چیئرمین چوہدری عبدالحمید ارشد آف موٹا کی اجتماعی دعا میں خصوصی شرکت کی، محفل پاک آمد پرپیرسید انتصارالحسن شاہ کامریدین وعقیدت مندوں نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا،ڈیرہ حاجی عبدالحمید ارشد موٹا پرمنعقدہ اجتماعی دعا میں ضلع گجرات سمیت دیگرعلاقوں سے بھی سینکڑوں افراد نے شرکت کی،ممتازعالم دین وخطیب دربارعالیہ غوث یگانہ چھالے شریف علامہ پروفیسرعبدالرزاق نے فلسفہ موت وحیات پرمفصل اندازمیں خطاب کیا جبکہ پیرسید انتصارالحسن شاہ نے مرحوم کی سماجی وفلاحی اورعلاقائی خدمات کی بھرپوراندازمیں تحسین کرتے ہوئے اجتماعی دعا کرائی بعد ازاں پیرسید انتصارالحسن شاہ نے مرحوم کے پسماندگان کوپرسہ دیا، اس موقع پرمریدین وعقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے پیرسید انتصارالحسن شاہ سے ملاقاتیں کیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات