چوتھی سالانہ انٹر نیشنل قرآت کانفرنس اختتام پذیر

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) چوتھی سالانہ انٹر نیشنل قرات کانفرنس چیچیاں پروفیسر ڈاکٹر شفاقت علی البغدادی الازہری اور نوید اقبال چیچیاں نے انٹرنیشنل حسن قرات کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کو خصوصی شیلڈز اور تحائف پیش کئے۔ جس میں مصر،تیونس اور ملک بھر سے عالمی شہرت یافتہ قراء کرام نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں پاکستان کی یونیورسٹیز سے شعبہ اسلامیات کے سرابراہان اور نامور علماء اکرام اور مشائخ عظام شریک ہوئے۔مشائخ عظام ا ور علماء کرام  میں فضیلۃ الشیخ خالد محمد الشامی (الیمن)،فضیلۃ الشیخ فضل بن محمد القیروانی (التونس)، علامہ محمد رمیض الخیری، سید غلام مہر علی شاہ (اسلام آباد)، علامہ سکندر نواز(بہاولپور)،علامہ جاسم ریاض،(فیصل آباد) علامہ مفتی کامران سلطانی (لاہور) علامہ پرفیسر عمران علی قادری(سرگودھا)، قاری محمد اسد اللہ چشتی گولڑوی(لودھراں) افتخار احمد صابری سیالوی (جھنگ)‘ قراء کرام میں قاری احمد صلاح عبد اللہ الأزہری (مصر)قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری(فاضل جامعہ الازہر،مصر) قاری حافظ محمد خلیل الازہری (فاضل جامعہ الازہر،مصر) قاری حسن رضا الازہری (فاضل جامعہ الازہر،مصر) قاری ذیشان حنیف قادری،لاہور،قاری نصیر افضل الأزہری(فاضل جامعہ الازہر،مصر) قاری فیاض الحسن جمیل الازہری،قاری محمد عمر حیات سعیدی، قاری عبد الصمدالمعیقلی اور قا ری کا شف بلال‘ ڈاکٹر شعیب عارف قادری،ڈاکٹر سید حسن شکیل الازہری، ڈاکٹر شبیر احمد جامی،ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی الازہری بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات