سید عدیل عباس، چوہدری سلیم کمبوہ حمزہ طارق مشیر وزیر اعلیٰ، قیادتکامستحسن فیصلہ، عرفان جاوید بٹ

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عرفان جاوید بٹ الخلیل ریسٹورنٹ قمر سیالوی روڈ گجرات نے اپنے ایک بیان میں سید عدیل عباس شاہ، سلیم کمبوہ اور حمزہ طارق کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی پارٹی کیلئے خدمات ہر لحاظ سے مثالی ہیں اور فلاحی، سماجی کاموں میں ہمیشہ متحرک رہتے ہیں۔ ان کو یہ ذمہ داریاں ملنا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ لوگ اپنے فرائض بطریق احسن سر انجام دینگے اور علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے عملی کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو ریلیف پہنچائیں گے۔ وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے ان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات