Published: 22-11-2022
لالہ موسیٰ(محمد منشاء بٹ) انٹرنیشنل ویب چینل ایسوسی ایشن کا محمد نقیب نقشبندی کے اعزاز میں ظہرانہ و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد، انٹرنیشنل ویب چینل ایسوسی ایشن کے صدر ندیم اللہ بٹ، سرپرست اعلی محمد رفیق بھٹی، جنرل سیکرٹری شہزاد دلبر اور سینئر نائب صدر اشفاق صدیقی پر مشتمل وفد نے خادم قرآن محمد نقیب نقشبندی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور وفد نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ عزوجل آپ کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے زندگی کے سب سے افضل اور خوبصورت سفر مدینہ پاک کی خاضری کو قبول فرمائے اور ہم سب کو بھی روضہ رسول ﷺ کی زیارت نصیب فرمائے، آمین یارب العالمین،