Published: 22-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما‘ سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے پارٹی کی سیاست کو داؤ پر لگا دیا۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے۔ ان شاء اللہ جلد ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کا ٹولہ اقتدار کی ہوس میں اندھا ہو چکا ہے اور انہوں نے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ عمران خان آئے روز پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر کے پاکستان کے دشمنوں کو خو شک کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے سخت فیصلوں کی بدولت ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا اور ملک کی معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے۔ ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو جائے گا۔