Published: 23-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کا اجنالہ ہاؤس میں مصروف ترین دن، عمائدین سے ملاقاتیں، سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کی طرف سے ظہرانہ، عصرانہ کا اہتمام کیا گیا ملاقاتیں کرنیوالوں میں سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے صاحبزادے علی ذوالقرنین، چوہدری نعیم رضا کوٹلہ،چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ،چوہدری اعجاز مہمد چک، چوہدری شریف مہمد چک، چوہدری سجاد اکبر گلیانہ، مہر اصغر کڑیانوالہ،چوہدری محمود احمد شاہین شامل تھے جنہوں نے ملاقات کے موقع پر چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس بھی کیا اس موقع پر چوہدری شان ظفر حاجیوالہ بھی موجود تھے، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گجرات کو ماڈل ضلع بنانا چوہدری صاحبان کی ترجیح ہے اربوں روپے فنڈز سے ترقیاتی جاری ہیں شروع کئے گئے پراجیکٹ مکمل ہوتے ہی گجرات کا نقشہ بدل جائے گا گجرات کو ڈویژن کا درجہ ملا اس کے ساتھ فنڈز کی فراہمی کی جا رہی ہے گجرات میں میگا پراجیکٹس لائے جا رہے ہیں علاقہ کو خوشحال بنانے کیلئے چوہدری صاحبان متحرک ہیں۔