شیخ افضال کا ظہرانہ، مہمانوں کی انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)مرکزی انجمن تاجران کے گروپ لیڈر شیخ افضال اور چوہدری کاشف مجید بھیا مارکی واحباب کی جانب سے اعلیٰافسران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ودیگرکے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانہ میں پرتکلف کھانوں کااہتمام کیاگیا ظہرانہ میں انواع اقسام کے کھانے موجود تھے۔مچھلی کی مختلف سات ڈشز،مٹن کی چھ ڈشز،سویٹ ڈش ودیگررشین وپاکستانی سلاد سمیت کانٹیننٹل کھانوں کی اقسام موجود تھیں شرکاء نے کھانوں کے معیارکی تعریف کی شیخ افضال،شیخ حسن افضال مہمانوں کی تواضع خود کرتے رہے اورانہیں مختلف کھانے پیش کرتے رہے۔تقریب تین گھنٹے سے زائد جاری رہی شرکاء نے ملک کے حالات حاضرہ پرخوشگوارموڈ میں گفتگوکی اورگپ شپ لگاتے رہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات