Published: 23-11-2022
۔گجرات(مدثراقبال سے)کڈنی سنٹرگجرات کا ماہانہ بورڈ آف گورنرکااہم اجلاس گزشتہ روزکڈنی سنٹرکانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرگجرات عامرشہزاد کنگ نے کی اس موقع پرجنرل سیکرٹری کڈنی سنٹرجاویدبٹ نے کڈنی سنٹرکی سابقہ کارکردگی رپورٹ پڑھی اورہاؤس سے اس کی منظوریلی جبکہ صدرکڈنی سنٹرمیاں محمداعجازنے شرکاء کو کڈنی سنٹرکی ماہ اکتوبرکی کارکردگی رپورٹ جس میں آمدن اوراخراجات شامل تھے بارے مفصل اندازمیں بریفنگ دیتے ہوئے 7نئی خریدی گئی ڈائلیسزمشینوں بارے بھی شرکاء کوآگاہ کیا،معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرعبدالقیوم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر چوہدری اظہرحسین،چوہدری محمداصغر، ڈاکٹرعباس گوندل،چوہدری نوازریحانیہ، عاصم مشتاق بٹ، ساجد راٹھور،خالد پرویزمنگا، طیب اللہ بٹ ودیگرموجود تھے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرعامرشہزاد کنگ،میاں محمداعجازکو ممتازکاروباری شخصیات چوہدری محمدنوازریحانیہ خالد پرویزمنگا،طیب اللہ بٹ،ڈاکٹرعبدالقیوم نے کڈنی سنٹرکیلئے عطیات فراہم کیے اورآئندہ بھی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی،ڈپٹی کمشنرعامرشہزاد کنگ وبورڈ ممبران نے کڈنی سنٹرکی اندرون وبیرون ملک کامیاب فنڈ ریزنگ اور 50ڈائلیسز مشینوں کاٹارگٹ حاصل کرنے پر صدرمیاں محمداعجازاوران کی ٹیم کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔ اوراس عزم کااعادہ کیاگیاکہ مستقبل میں بھی نہ صرف فنڈ ریزنگ کادائرہ کاریورپ سمیت عرب ممالک تک پھیلایاجائے گا بلکہ نئے ڈونرز اورکڈنی سنٹرکی توسیع بارے بھی مختلف تجاویزپرتبادلہ خیالات کیاگیا ڈپٹی کمشنرعامرشہزاد کنگ نے میاں محمداعجازاوربورڈ ممبران کواپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔