Published: 23-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)ڈپٹی کمشنرگجرات عامرشہزاد کنگ نے کڈنی سنٹرگجرات کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 50ڈائلیسزمشینوں کے فنکشنل ہونے کے بعد کڈنی سنٹرگجرات ملک کاواحد ادارہ بن چکاہے جوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فلاح انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے اوراس کی تمام ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے جوشبانہ روز محنت ولگن سے غریب ومستحق مریضوں کوبہترین علاج معالجہ کیلئے نہ صرف اپنے وسائل بروئے کارلارہے ہیں بلکہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کوبھی بھرپوراندازمیں آگاہی فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کڈنی سنٹرکیلئے جمخانہ کلب کے پلیٹ فارم پرفنڈ ریزنگ کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ شہرمیں نکاسی آب اورصفائی ستھرائی ہمارا ٹارگٹ ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں اس مقصد کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بہتراندازمیں کام کررہی ہے اورشہری جلد تبدیلی محسوس کرینگے، ڈپٹی کمشنرعامرشہزاد کنگ کاکہناتھاکہ شہرکوخوبصورت بنانے کے لئے چوہدری مونس الٰہی کی خصوصی دلچسپی سے PHAبنائے گئے جسے ابتدائی طور پر60کروڑ روپے فنڈز جاری کردیئے ہیں جس سے بیوٹیفکیشن کاباقاعدہ آغازہوگا انہوں نے کہاکہ کچہری جلالپورروڈ کیلئے بھی فنڈز آچکے ہیں مگرہماری کوشش ہے کہ پہلے سیوریج لائن مکمل کرلی جائے پھرروڈ کی تعمیرشروع کی جائے شہرکی سیوریج کاکام انتہائی محنت طلب ہے مگرانشاء اللہ یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ کڈنی سنٹرمیں مریضوں کیلئے کھانے کابھی خصوصی اہتمام کیاجائے