بلدیاتی ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، ڈپٹی کمشنر

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات: (نمائندہ ڈاک)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیوں کے افسران الیکشن کمیشنکی بھرپور معاونت کریں، الیکشن کمیشن کو درکار تمام معلومات جلد از جلد فراہم کی جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد خالد ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا بلدیاتی ایکٹ 2022کے نفاد کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کی تیاریوں کے لئے تمام افسران الیکشن کمیشن کو ان کی درکار معلومات، حدود بندیوں کے نقشہ جات فراہم کریں، انہوں نے ہدایت کی تمام افسران الیکشن کمیشن آفسران کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں اور الیکشن کمیشن کو درکار معلومات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے

آج کا اخبار
اشتہارات