Published: 23-11-2022
کنجاہ(نمائند ہ ڈاک)فرنٹ لائن پبلک سکول سسٹم ڈاکٹرز کیمپس بگنہ میں سکول کونسل کا اجلاس باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے شروع ہواجسکی سعادت حاجی فضل داد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ہدیہ عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے گئے جسکی صدارت سکول ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اکرم طاہر نے کی جس میں سکول کے تمام معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور سکول کونسل کے ممبران ماسٹر محمد رفیع کھٹانہ SSTریٹائرڈ،عبدالمناف گجر، ماسٹر رخسار احمد، حاجی فضل داد، مسز ڈاکٹر محمد اکرم طاہر نے شرکت کی جس میں متفقہ طور پر محکمہ تعلیم کے تمام افسران بالا کی سرپرستی،خدمات اور تعاون کو سراہا گیا خصوصی طور پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکزڈنگہ تھری آصف قمر کی کوارڈینیشن کو سراہا گیا اوران کے تعاون کو قابل تحسین قرار دے کر شکریہ ادا کیا گیا ڈی وارمنگ مہم کے حوالے سے بھی سکول کونسل کو آگاہ کیا گیا اوراس پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور28-29نومبر کو تمام بچوں کو جن کی عمر 5سال سے 14سال تک ہے ایک ایک گولی صبح دس بجے سکول میں کھلا دی جائیگی۔تاکہ بچے پیٹ کی بیماری سے محفوظ رہ سکیں اس تمام کاروائی سے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کو آگاہ کر دیا گیا ہے اس تقریب کے میزبان ڈاکٹر محمد اکر م طاہر نے سکول کے معاملات میں اپنی اپنی بہترین رائے دینے پر سکول کونسل کا شکریہ ادا کیا اس پر وقار تقریب کے اختتام پر معروف ماہر تعلیم ماسٹر محمد رفیع کھٹانہ نے خصوصی دعا کی۔