گجرات چیمبر اور پاکستان و یسٹرن کینیڈا ٹریڈر ایسوسی ایشن کے مابین تعاون کا معاہدہ

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) گجرات چیمبر آف کامرس اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ یاداشت پر دستخط سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر، محمد معصوم قمر نائب صدرگجرات چیمبر، بشریٰ رحمان صدر پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور ملک سہیل حسین سیکرٹری جنرل پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے کئے۔ جس کے مطابق دونوں ادارے باہمی تجارت کے فروغ، ممبران کے فائدہ کے لیے سیمینار کا انعقاد کریں گے۔ اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ،ٹیکنالوجی کے تبادلہ، انویسٹمنٹ کے مواقع کے بارے میں معلومات اور ٹریڈ ایکسپوز کا انعقاد کر یں گے۔ اس موقع پر حاجی زاہد ایگزیکٹو ممبر، علی انصر گھمن، طارق بلال ملک سابقہ صدور، سیٹھ قمر خورشید، کاشف منظور بٹ سابقہ نائب صدور،نبیل رمضان سابق ایگزیکٹو ممبر، عمران مہدی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی لیڈرشپ ٹریننگ، محمد اشرف بھٹہ اور دیگر موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات