Published: 23-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ کی جلالپور صوبتیاں آمد، ڈیرہ گجراں پر گرینڈ عشائیے کا اہتمام، مسلم لیگی راہنما چوہدری مظہر اقبال تحصیلدار (ر) کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا عشائیہ تقریب میں چوہدری شان ظفر حاجیوالہ،چوہدری مقصود گجر،چوہدری مسعود گجر شریک ہوئے، چوہدری مظہر اقبال،چوہدری کامران مظہر نے مہمانوں کا استقبال کیا، چوہدری مظہر اقبال تحصیلدار (ر) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ گجراں (جلالپور صوبتیاں) چوہدری صاحبان کا گھر، یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہمہ وقت متحرک، علاقہ کو مسائل فری بنائیں گے،ہر یونین کونسل میں کروڑوں روپے فنڈز کی تقسیم کی جا رہی ہے ہر گاؤں میں مساوی فنڈز لگ رہے ہیں چوہدری حسین الٰہی عوامی خدمت مشن کو وسعت دے رہے ہیں انشاء اللہ قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں