چوہدری احسن مکیانہ کی خصوصی کاوش، گاؤں مکیانہ میں بجلی کے پولوں کی تنصیب کا دیرینہ مسئلہ حل

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری، نوابزادگان کے قریبی ساتھی چوہدری احسن اصغرمکیانہ کی خصوصی کاوشوں سے گاؤں مکیانہ میں بجلی کے پولوں کی تنصیب کادیرینہ مسئلہ حل ہوگیا گزشتہ روزچوہدری احسن اصغرمکیانہ کی استدعا پر ضلعی صدرمسلم لیگ ن نوابزادہ اہرالملک کی خصوصی دلچسپی سے وفاقی وزیرپانی وبجلی خرم دستگیرنے گاؤں مکیانہ میں لاکھوں روپے مالیت کے 3عدد نئے ٹرانسفارمر،بجلی کے پول اورہیوی تاریں فراہم کردیں جوآئندہ چند روزمیں گاؤں مکیانہ پہنچ جائیں گی جس کے بعد بجلی کاباقاعدہ کام شروع کردیاجائے گا،گاؤں میں بجلی کادیرینہ مسئلہ حل کروانے پراہل علاقہ نے نوجوان مسلم لیگی رہنماچوہدری احسن اصغرمکیانہ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے والد مرحوم کے بے لوث خدمت مشن پرعملی طورپرگامزن ہیں نمائندہ ”ڈاک“ سے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ مسلم لیگ ن چوہدری احسن اصغرمکیانہ نے کہاکہ ہم اپنے قائد نوابزادہ طاہرالملک کے مشکوروممنون ہیں جنہوں نے ہمارا بجلی کادیرینہ مسئلہ حل کروا یا انہوں نے بتایاکہ گاؤں میں بجلی کے نئے پولوں کی تنصیب کاعمل شروع کرنے سے قبل تنگ گلیوں میں لگے بجلی کے پول کوختم کرنے کے ساتھ گھروں کے قریب سے گزرتی بجلی کی ہیوی تاروں کی نئے سرے سے مناسب فاصلے پرتنصیب کی جائے گی جس سے گاؤں میں ہونیوالے بجلی کے حادثات پرقابو لیاجائے گا اس کے علاوہ تین نئے ٹرانسفارمر لگنے سے گاؤں میں بجلی کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں عوام کوہمیشہ بلاتفریق وامتیازریلیف ملا ہم انتقامی کاروائیوں اورروڑے اٹکانے کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ عملی طور پرعوا م میں موجود رہ کرانکے مسائل حل کرواناہی ہمارا مطمع نظرہے اورانشاء اللہ قائدین نوابزادگان کی قیادت میں حلقہ این اے68کوتعمیروترقی کے حوالے سے مثالی حلقہ بنائینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات